گاڑی کے ساتھ لوگوں کو کی کی چیلنج کرتے تو آپ نے دیکھا ہوگا، لیکن اس خاتون پائلٹ نے چلتے جہاز سے اتر کر یہ کردکھایا، دھوم مچادی

گاڑی کے ساتھ لوگوں کو کی کی چیلنج کرتے تو آپ نے دیکھا ہوگا، لیکن اس خاتون ...
گاڑی کے ساتھ لوگوں کو کی کی چیلنج کرتے تو آپ نے دیکھا ہوگا، لیکن اس خاتون پائلٹ نے چلتے جہاز سے اتر کر یہ کردکھایا، دھوم مچادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی کے ساتھ لوگوں کو ’کی کی چیلنج ڈانس‘ کرتے تو آپ نے بہت دیکھا ہو گا لیکن اب ایک خاتون پائلٹ اور ایئرہوسٹس نے چلتے جہاز کے ساتھ ’کی کی چیلنج ڈانس‘ کرکے دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس پائلٹ کا نام الیجینڈرا مینریکوئز ہے۔ منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الیجینڈرا جہاز کے کیبن میں ہوتی ہے اور جہاز کو آہستہ رفتار میں چلا کر تیزی سے سیڑھیوں سے نیچے اتر جاتی ہے۔ نیچے رن وے پر ایئرہوسٹس پہلے ہی موجود ہوتی ہے، اور پھر دونوں چلتے جہاز کے ساتھ کی کی چیلنج ڈانس شروع کر دیتی ہیں۔

الیجینڈرا نے اپنی کی کی چیلنج ڈانس کی یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جہاں پر اب تک اسے 30ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق الیجینڈرا کو ہائی سکول کی تعلیم کے دوران ایوی ایشن سے رغبت ہوئی۔ چنانچہ اس نے 22سال کی عمر میں ایئرہوسٹس کی نوکری شروع کر دی۔ پھر اس نے فلائٹ سکول میں داخلہ لے لیا اور پائلٹ بن گئی۔ اب وہ پرائیویٹ جہاز اڑاتی ہے۔ اب تک وہ چالیس سے زائد ممالک میں پروازیں لے کر جا چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -