’یہ کام کرنا بہت پسند ہے‘ دنیا کی سب سے بوڑھی 118 سالہ خاتون نے اپنا ایسا شوق بتادیا کہ آپ کو یقین نہ آئے

’یہ کام کرنا بہت پسند ہے‘ دنیا کی سب سے بوڑھی 118 سالہ خاتون نے اپنا ایسا شوق ...
’یہ کام کرنا بہت پسند ہے‘ دنیا کی سب سے بوڑھی 118 سالہ خاتون نے اپنا ایسا شوق بتادیا کہ آپ کو یقین نہ آئے

  

لاپیز(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا کی خاتون جولیا فلوریس کولک کے پاس اس وقت دنیا کی عمررسیدہ ترین خاتون کا اعزاز حاصل ہے۔ اس وقت اس کی عمر 118سال ہے۔ اب اس نے اپنے ایسے پسندیدہ کام بتا دیئے ہیں کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق جولیا کا کہنا ہے کہ ”مجھے کیک کھانا، فوک گیت گانا اور اپنی مرغیوں کے ساتھ کھیلنا بہت پسند ہے۔“

رپورٹ کے مطابق جولیا 26اکتوبر 1900ءمیں بولیویا کے قصبے سیکابا میں کان کنوں کے ایک کیمپ میں پیدا ہوئی تھی۔ آج بھی وہ اپنے اسی آبائی قصبے میں آباد ہے جو اب بہت بڑا شہر بن چکا ہے۔ اپنی اس طویل عمر میں اس نے 2عالمی جنگیں دیکھیں، بولیویا میں آنے والا انقلاب دیکھا اور اپنے آبائی قصبے کو شہر بنتے دیکھا۔ اس کی پیدائش کے وقت اس قصبے کی آبادی 3ہزار لوگوں پر مشتمل تھی جو اب 2لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -