اس آدمی نے خود ہی اپنی ناک کاٹ دی، لیکن کیوں؟ وجہ کوئی عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا

اس آدمی نے خود ہی اپنی ناک کاٹ دی، لیکن کیوں؟ وجہ کوئی عام آدمی سوچ بھی نہیں ...
اس آدمی نے خود ہی اپنی ناک کاٹ دی، لیکن کیوں؟ وجہ کوئی عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا میں ایک شخص نے خود ہی اپنی ناک کاٹ ڈالی اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ کوئی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ میل آن لائن کے مطابق کالیکا سکل نامی اس شخص کی خواہش ہے کہ اس کی شکل انسانی کھوپڑی جیسی نظر آئے، چنانچہ اسی خواہش میں اس نے اپنی ناک کاٹ ڈالی۔ وہ کئی سال سے اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا رہا ہے اور چہرے کو کھوپڑی جیسی شکل دلوا رہا ہے۔


22سالہ کالیکا سکل کے کھوپڑی جیسا نظر آنے کے جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا اصلی نام ایرک ینر ہنکیپی رامیرز ہے لیکن اس نے اپنا نام کالیکا سکل (Kalaca Skull)رکھ لیا ہے۔ کالیکا کا کہنا ہے کہ ”مجھے بچپن ہی سے انسانی کھوپڑیاں بہت اچھی لگتی ہیں اور میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میری شکل ان جیسی ہو جائے۔ تاہم اس کی کوشش میں نے دو سال قبل شروع کی۔“ رپورٹ کے مطابق کالیکا اس خواہش کی تکمیل میں ناک ہی نہیں بلکہ اپنے کان بھی کٹوا چکا ہے اور ہونٹوں سمیت دیگر عوارض کی بھی پلاسٹک سرجری کے ذریعے قطع و برید کروا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -