”آپ یہ سیٹ چھوڑو ،میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا ،پھر دیکھیں گے “معروف پاکستانی کرکٹر نے عامر لیاقت کو کھلا چیلنج کردیا

”آپ یہ سیٹ چھوڑو ،میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا ،پھر دیکھیں گے “معروف پاکستانی ...
”آپ یہ سیٹ چھوڑو ،میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا ،پھر دیکھیں گے “معروف پاکستانی کرکٹر نے عامر لیاقت کو کھلا چیلنج کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو کھلا چیلنج کردیا ۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے عمران خان کو ووٹ دیا ،عامر لیاقت اپنی نشست چھوڑیں ، میں یہاں سے الیکشن لڑوں گا ،پھر دیکھتے ہیں کہ کون جیتے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کو نہیں عمران خان کو ووٹ ملا ہے ،ابھی تبدیلی کا سیٹ اپ آیا ہے اور انہوں نے ابھی سے ایسی حرکتیں شروع کردی ہیں ۔

واضح ہے کر عامر لیاقت نے گزشتہ روز عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سے ووٹ عمران خان کو نہیں بلکہ انہیں ملا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار بلانے کے باوجود وزیراعظم عمران خان مزار قائد پر حاضری کے لیے نہیں آئے ،عمران خان کا ہیلی کاپٹر پیٹرول سے نہیں عشق کی اڑان سے اڑتا ہے ۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -