A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

اس نوجوان پاکستانی لڑکی نے 32 کلو وزن کم کردکھایا، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ۔۔۔

اس نوجوان پاکستانی لڑکی نے 32 کلو وزن کم کردکھایا، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ۔۔۔

Aug 29, 2018 | 19:32:PM

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اس نوجوان لڑکی نے کچھ ہی عرصے میں ایسے آسان طریقے سے اپنے وزن میں حیران کن طور پر 32کلوگرام کمی کر دکھائی ہے کہ سن کر موٹاپے کے شکار مردوخواتین فوراً اس پرطریقے پر عمل شروع کر دیں گے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق طیبہ نامی اس لڑکی کا وزن 88کلوگرام تک جا پہنچا تھا، جس کی وجہ سے اسے کافی تضحیک کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ پھر اس نے وزن کم کرنے پر توجہ دینی شروع کی اور محض 35دن میں اپنا وزن10کلوگرام تک کم کرڈالا۔اب چند ماہ میں ہی اس کا وزن گھٹ کر صرف 56کلوگرام رہ گیاہے۔

طیبہ نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ”میں نے ابتدائی طور پر اپنی خوراک میں سے شوگر اور کاربوہائیڈریٹ کو کم کرنا شروع کیا، جتنا میں کر سکتی تھی۔ اس کے ساتھ میں نے دوڑناشروع کر دیا۔ میں روزانہ 90منٹ تک دوڑتی تھی۔ اب اس معمول کو اپنائے مجھے چند دن ہی ہوئے تھے کہ مجھے اپنے وزن میں نمایاں کمی محسوس ہونے لگی، جس پر میری ہمت بندھی اور میں زیادہ پابندی سے اس معمول پر کاربند ہو گئی۔ ساتھ ہی میں نے ایک سخت ڈائٹ پلان بنایا۔ آج چند ماہ بعد میرا وزن مناسب ہوچکا ہے اور میری خوداعتمادی پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔ مجھے اس تضحیک سے بھی نجات مل گئی ہے جس کا آئے روز مجھے سامنا رہتا تھا۔“

مزیدخبریں