مومنہ مستحسن کے بھائی کی شادی، اس موقع پر لی گئی ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی غصے سے ان پر ٹوٹ پڑے، اس میں ایسا کیا ہے؟ آپ بھی دیکھئے

مومنہ مستحسن کے بھائی کی شادی، اس موقع پر لی گئی ان کی ایک ایسی تصویر سامنے ...
مومنہ مستحسن کے بھائی کی شادی، اس موقع پر لی گئی ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پاکستانی غصے سے ان پر ٹوٹ پڑے، اس میں ایسا کیا ہے؟ آپ بھی دیکھئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن گلوکاری سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے بھائی کی شادی میں بنائی گئی اپنی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیاپر پوسٹ کر دی کہ پاکستانی غصے میں ان پر ٹوٹ پڑے اور ایسی نکتہ چینی شروع کر دی کہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مومنہ نے سوچی بھی نہ ہو گی۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اس تصویر میں مومنہ مستحسن نے بہترین لباس پہن رکھا ہوتا ہے اور خوب سج دھج کے ساتھ اپنے بھائی کے ولیمہ میں شریک ہوتی ہیں لیکن لوگوں کو ان کا نہ صرف یہ کہ لباس پسند نہ آیا بلکہ میک اپ پر بھی انہوں نے کڑی تنقید شروع کر دی۔

کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ ”مومنہ خوبصورت لڑکی ہے لیکن میک اپ آرٹسٹ نے اس کی شکل ہی بگاڑ دی ہے۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”بیکار ڈریس اور اتنا زیادہ میک اپ۔“ایک لڑکے نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ”اس کا ہائی لائٹر تو میرے مستقبل سے بھی زیادہ روشن ہے۔“ ایک اور صارف نے تو حد ہی کر دی، اس نے لکھا کہ ”کیا یہ مجرا کرنے جا رہی ہے۔ یہ خوبصورت ہے لیکن اس تصویر میں اس کا میک اپ اور لباس دونوں ہی بہت بھدے ہیں۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”فضول ڈریسنگ، اوور جیولری، ہیوی میک اپ، یہ تو ایک فیشن ڈیزاسٹر لگتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -علاقائی -اسلام آباد -