میرا امریکہ میں، لیکن وہاں سے تصویر جاری کی تو پاکستانیوں کی نظریں ایسی چیز پر ٹک گئیں کہ جان کر میرا کا بھی رنگ لال ہوجائے گا

میرا امریکہ میں، لیکن وہاں سے تصویر جاری کی تو پاکستانیوں کی نظریں ایسی چیز ...
میرا امریکہ میں، لیکن وہاں سے تصویر جاری کی تو پاکستانیوں کی نظریں ایسی چیز پر ٹک گئیں کہ جان کر میرا کا بھی رنگ لال ہوجائے گا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا ان دنوں امریکہ میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے نیویارک کے معروف ٹائمز سکوائر میں بنائی گئی اپنی ایک تصویر سوشل میڈیاپر پوسٹ کی تو صارفین کی نظریں ایسی چیز پر ٹک گئیں کہ جان کر میرا کا رنگ بھی شرم سے لال ہو جائے گا۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اس تصویر میں میرا نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور یوں بانہیں پھیلائے کھڑی ہوتی ہیں گویا خواتین کی شاہ رخ خان ہوں۔ تاہم انہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے وہ چیز نوٹس نہیں کی جو صارفین کی عقابی نظروں میں آ گئی۔ وہ چیز یہ تھی کہ اس تصویر میں میرا کی پینٹ کی زِپ کھلی ہوئی تھی۔

تصویر پر کمنٹس میں ایک صارف نے سب سے پہلے اس چیز کو نوٹس کیا اور لکھا کہ ”اس کی تو پینٹ کی زِپ ہی کھلی ہوئی ہے۔“ ایک اور شخص نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”ہاہاہاہا، ہر کسی نے نوٹس کی ہے، سوائے میرا کے۔“ایک اور صارف کو جب اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا تو اس نے دوسروں سے پوچھا لیا کہ ”کیا مجھے ہی اس کی زِپ کی پینٹ کھلی نظر آ رہی ہے یا باقی لوگوں کو بھی ایسا ہی نظر آ رہا ہے؟“ایک اور صارف نے لکھا کہ ”میرا بہت پیاری اور خوش لگ رہی ہے۔ پلیز زِپ کو بھول جاﺅ۔“

مزید :

تفریح -