فیس بک پر لڑکی سے بات، ملنے پہنچا تو وہاں اسے برہنہ کرکے جسم پر کیا چیز لگادی گئی؟ جان کر ہی ہر مرد فوری توبہ کرلے

فیس بک پر لڑکی سے بات، ملنے پہنچا تو وہاں اسے برہنہ کرکے جسم پر کیا چیز لگادی ...
فیس بک پر لڑکی سے بات، ملنے پہنچا تو وہاں اسے برہنہ کرکے جسم پر کیا چیز لگادی گئی؟ جان کر ہی ہر مرد فوری توبہ کرلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک بھارتی شہری کی فیس بک پر لڑکی سے بات ہوئی، جس نے اسے مساج کی پیشکش کی، لیکن جب وہ شخص لڑکی کے پاس گیا تو وہاں اس کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ سن کر ہر مرد توبہ کر لے۔ گلف نیوز کے مطابق بھارتی شخص لڑکی کے بتائے ہوئے میرینا علاقے میں واقع ہوٹل میں پہنچا، جونہی وہ کمرے میں داخل ہوا تو آگے لڑکی کے ساتھ تین مردبھی موجود تھے جنہوں نے اسے دبوچ لیا اور برہنہ کرکے اس کے جسم کو گرم چاقو سے داغنا شروع کر دیا۔ان مردوں اس کے پرس میں موجود 800درہم بھی لوٹ لیے اور اس کے بینک اکاﺅنٹ سے بھی 15ہزار درہم نکال لیے۔
کئی گھنٹے محبوس رہنے کے بعد جب اغواءکاروں نے اسے چھوڑا تو وہ پولیس کے پاس چلا گیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”ہوٹل میں پہنچ کر میں نے لڑکی کے بتائے گئے کمرے پر دستک دی تو ایک افریقی لڑکی نے دروازہ کھولا اور مجھے اندر لے گئی۔ اندر تین مرد موجود تھے۔ جنہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ لائٹر کے ساتھ چاقو گرم کرکے میرے جسم پر لگاتے رہے۔ انہوں نے مجھ سے میرے بینک اکاﺅنٹ کا کوڈ لیا اور اس سے بھی رقم نکلوا لی اور میرے پاس فون اور جو رقم تھی وہ بھی چھین لی۔ “ پولیس نے دو نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو اپنے آبائی ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تیسرا ملزم اور ان کی ساتھی خاتون تاحال مفرور ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -