سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی، سعودی حکومت نے 200 سعودیوں کی ڈیوٹی لگادی کہ۔۔۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی، سعودی حکومت نے ...
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی، سعودی حکومت نے 200 سعودیوں کی ڈیوٹی لگادی کہ۔۔۔

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے سعودائزیشن پروگرام کے تحت کئی شعبوں میں غیرملکیوں کے نوکری کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو برسرروزگار کیا جا سکے۔ تاہم اس پروگرام کی خلاف ورزی کی شکایات پر سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے ملک بھر میں 200انسپکٹرز تعینات کر دیئے ہیں جو ان شعبوں میں یقینی بنائیں گے کہ آیا وہاں کوئی غیرملکی شخص تو کام نہیں کر رہا۔

رپورٹ کے مطابق جن کاروباروں میں غیرملکیوں کے کام کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں گھڑیوں کی دکانیں، آپٹیکل سٹورز، میڈیکل سٹورز، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کی دکانیں، کارسپیرپارٹس کے سٹورز، بلڈنگ میٹریل کی دکانیں، قالین، آٹوموبل، موبائل فون، ہوم فرنیچرز اور مردوخواتین اور بچوں کے ریڈی میڈ ملبوسات فروخت کرنے والی دکانیں و دیگر کئی طرح کے کاروبار شامل ہیں جن کے سٹورز اور دکانوں پر غیرملکیوں کو ملازم نہیں رکھا جا سکتا۔

مزید :

عرب دنیا -