وزیراعلیٰ کی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت

وزیراعلیٰ کی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے ...
وزیراعلیٰ کی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت
وزیراعلیٰ کی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت
وزیراعلیٰ کی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت
وزیراعلیٰ کی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں ڈینگی سے نمٹنے کے حوالے سے انتظامات اورشجر کاری مہم کا بھی جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب  کی محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اورامن و امان کے قیام کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن کی صورتحال ،ڈینگی سے نمٹنے اور شجرکاری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران پرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور محرم الحرام کے دوران گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں،صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں،صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے اور ڈینگی لاروے کیلئے اعلیٰ معیار کا سپرے استعمال کیا جائے،اس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے،گرین پاکستان کے لئے شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جائے  اور کے پی کے کے ماڈل پرچلتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ  دی اور انسپکٹر جنرل پولیس نے پنجاب پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اوراعلی حکام کی شرکت جبکہ ڈویژنل کمشنرز اورآر پی اوز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

قومی -