”آپ کے خیال میں اعتزاز احسن مولانا فضل الرحمان سے بہتر امیدوار ہیں؟“ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایسا جواب دیدیا کہ حامد میر کی ہنسی چھوٹ گئی

”آپ کے خیال میں اعتزاز احسن مولانا فضل الرحمان سے بہتر امیدوار ہیں؟“ ڈاکٹر ...
”آپ کے خیال میں اعتزاز احسن مولانا فضل الرحمان سے بہتر امیدوار ہیں؟“ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایسا جواب دیدیا کہ حامد میر کی ہنسی چھوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءاور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن بلاشبہ مولانا فضل الرحمان سے بہتر امیدوار ہیں، انہیں پوری کوشش کرنی چاہئے کہ مولانا فضل الرحمان دستبردار ہو جائیں جو کہ بڑی مشکل بات ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں اعتزاز احسن مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں زیادہ بہتر امیدوار ہیں؟ تو انہوں نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں کوئی شک تو نہیں، کیا آپ کو کوئی شک ہے؟ ایسا کہنے پر حامد میر بھی ہنس پڑے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دوسری پارٹی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں اچھے لوگ نہیں ہیں بلکہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی پیپلز پارٹی کیلئے بہت خدمات رہی ہیں اور اعتزاز احسن نے بہت لمبا عرصہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ میں اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے سے متعلق پیپلز پارٹی کے فیصلے کو بہت سراہتا ہوں البتہ مولانا فضل الرحمان کو کھڑا کر کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا گیا ہے۔ میرے خیال میں انہیں پوری کوشش کرنی چاہئے کہ مولانا فضل الرحمان بیٹھ جائیں جو کہ بہت مشکل بات ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔