عمران خان دوست ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ۔۔۔۔سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم خوشی سے سرشار ہو جائے گی

عمران خان دوست ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ۔۔۔۔سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے ایسی ...
عمران خان دوست ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ۔۔۔۔سٹار کرکٹر وسیم اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری قوم خوشی سے سرشار ہو جائے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان دوست ہیں  تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ وزیر اعظم بن گئے ہیں تو اب میں ان سے اپنی  دوستی کے ناطے پی سی بی میں کوئی عہدہ لوں،ہمیں اس ملک کو آگے لے جانے اور ’’نیا پاکستان ‘‘ بنانے کے لئے سفارشی کلچر کو ختم کرنا ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ذیابیطس کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم  کا کہنا تھا کہمیں کسی عہدے کا خواہشمند نہیں ہوں، میں نے  دوستی کے نام پر  پی سی بی میں کوئی عہدہ  لےلیا تو ’’ نیا پاکستان‘‘  کیسے بنے گا؟سفارشی کلچر ختم ہو گا تو نیا پاکستان بنے گا، یقین ہے کہ عمران خان کے دور میں اس روش کا خاتمہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کرکٹ کپ میں کوئی آسان حریف نہیں، مقابلہ سخت ہو گا جبکہ احسان مانی کی بطور چیئرمین پی سی بی میں تقرری بورڈ کیلئے بہتر ثابت ہو گی۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہر مقابلہ سخت ہو گا اور خصوصاً روایتی حریف ہندوستان سے دلچسپ اور خوبصورت کرکٹ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید :

کھیل -