نہلے پہ دہلا،عامر لیاقت کے بیانات پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ’شغل‘لگا دیا

نہلے پہ دہلا،عامر لیاقت کے بیانات پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے ،تحریک ...
نہلے پہ دہلا،عامر لیاقت کے بیانات پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ’شغل‘لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قومی اسمبل عامر لیاقت کے بیانات نے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے بیانات پر تنقید کر ر ہے ہے تاہم مخالفین پر برسنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عامر لیاقت کے لیے ہدایت کی دعا کردی ۔

کوئٹہ میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے عامر لیاقت کی ناراضی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ردعمل دیتے ہوے کہا کہ ’اللہ ہم سب کو ہدایت دے ‘۔ادھر پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے بھی عامر لیا قت کے تحفظات پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے پر عمران خان ہی بات کریں گے۔عامر لیاقت نے گورنر ہاوس عشائیے میں نہ بلائے جانے پر پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے عمران خان کو نہیں بلکہ انہیں ووٹ ملے ،وزیراعظم عمران خان بار بار بلانے کے باوجود مزار قائد پر حاضری کے لیے تشریف نہیں لائے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -