مزید جنگی آلات، اور جدید حربی سسٹم خریدنا چاہتے ہیں:چیف قطری فضائی دفاع

مزید جنگی آلات، اور جدید حربی سسٹم خریدنا چاہتے ہیں:چیف قطری فضائی دفاع
مزید جنگی آلات، اور جدید حربی سسٹم خریدنا چاہتے ہیں:چیف قطری فضائی دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(این این آئی) قطری فضائی دفاع کے چیف میجر جنرل احمد ابراہیم المالکی نے کہا ہے کہ دوحہ مزید جنگی آلات،جنگی طیاروں اور جدید حربی سسٹم کے لیے دو فضائی اڈوں کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔ ان فوجی اڈوں پر رافال ،ایف 15 اور ٹائیفون جیسے جنگی طیارے رکھے جائیں گے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ دوحہ اپنی ضرورت اور گنجائش سے زیادہ اسلحہ جمع کررہا ہے۔ قطری حکومت کے فیصلوں سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ دوحہ عسکری نظریات پر عمل پیرا ہے اور وہ جدید ترین اور وسیع پیمانے پر اسلحہ کے حصول کی لت میں مبتلا ہے۔قطری فضائی دفاع کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مملکت میں قائم کردہ متعدد فوجی اڈوں میں توسیع سے جنگی طیاروں کو اتارنے اور قطر کے دفاعی نظام میں جدید آلات کو شامل کرنے کاموقع ملے گا۔دوسری جانب مغربی دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ قطر کا حصول اسلحہ کا پروگرام دوحہ کی آبادی اور جغرافیائی حجم کے لیے مناسب نہیں۔خیال رہے کہ قطر کی مسلح افواج کی تعداد 28 ہزار سے زاید نہیں۔ ان میں فضائیہ سے وابستہ فوجیوں کی تعداد 2500 تک ہے۔

مزید :

عرب دنیا -