خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
 خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

  

فیروزوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم مغیث فیروز والہ کا رہائشی ہے ، وہ لڑکیوں کو شادی یا نوکری کا جھانسہ دے کر ان کی فحش ویڈیوز بناتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم لڑکیوں کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورتا رہا۔ ملزم مغیث کے قبضہ سے متعدد فحش ویڈیوز برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -