ہریتھک روشن کے خلا ف دھوکا دہی کا مقدمہ درج

ہریتھک روشن کے خلا ف دھوکا دہی کا مقدمہ درج
ہریتھک روشن کے خلا ف دھوکا دہی کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن سمیت 8 لوگوں کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ہریتھک روشن سمیت 8 افراد پر بھارتی سیلز مین مرلی دھرن نے دھوکا دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی ہے، مرلی دھرن نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کپڑوں کے ایک نامور برانڈ مرچنڈائز میں بطور تھرڈ پارٹی سیلز مین کام کررہا تھا، اس برانڈ کو بھارت میں 2014 میں ہریتھک روشن نے متعارف کرایا تھا۔مرلی دھرن نے کمپنی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے بینک سے قرض لے کر کمپنی سے ما ل اٹھایا جس کی وجہ سے اس پر 21 لاکھ کا قرض چڑھ گیا ،تاہم جب کپڑوں کی فروخت بند ہوگئی تو اس نے کمپنی کو سارا مال واپس بھجوایا لیکن کمپنی کی جانب سے اسے رقم نہیں بھجوائی گئی۔جس پر ہرتھیک روشن سمیت کمپنی کے دیگر 8 افراد پر دھوکا دہی کے الزام میں دسمبر 2014 میں شکایت درج کرائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے شکایت کنندہ کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پرجون میں آئی پی سی کے سیکشن 420 کے تحت کیس رجسٹرڈ کیا ۔اداکار ہریتھک روشن کو قانونی نوٹس بھی جاری کیاگیا ہے جس پر ہریتھک کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس کمپنی کے صرف برانڈ ایمبسیڈر ہیں اور کسی بھی نقصان کے ذمہ دار نہیں۔

مزید :

تفریح -