اپوزیشن نے حکومت کوکتنے ماہ کا وقت دیا اور کس کے کہنے پر ایسا کیا؟ رانا ثنا ءاللہ نے اہم راز فاش کردیا

اپوزیشن نے حکومت کوکتنے ماہ کا وقت دیا اور کس کے کہنے پر ایسا کیا؟ رانا ثنا ...
اپوزیشن نے حکومت کوکتنے ماہ کا وقت دیا اور کس کے کہنے پر ایسا کیا؟ رانا ثنا ءاللہ نے اہم راز فاش کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ صاحب الرائے لوگوں کے کہنے پر حکومت کو تین ماہ کا وقت دینا چاہتے ہیں۔

سماءنیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ صاحب الرائے لوگوں کے کہنے پرہم حکومت کو تین ماہ کا وقت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار تحریک انصاف میں دوماہ پہلے شامل ہوئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مستحق نہیں تھے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے غیر سنجیدہ حرکتیں کررہے ہیں۔ عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہنے سے کیا یہ وزیر اعظم ہاﺅس کے گھر میں نہیں رہ رہے ؟ اگر وزیر اعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بتایا جا تا ہے تو یونیورسٹی وہاں نہیں چل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کسی ادارے کو درست کرلیں تو اربوں ر وپے حاصل ہو سکتے ہیں ۔ یہ پتہ نہیں کس بات میں پڑے ہوئے ہیں؟ ایسی حرکتوں سے چالیس پچاس کروڑ روپے بچا کر یہ کیا کرلیں گے ؟

مزید :

قومی -