جہانگیر ترین نے عثمان بزدا ر کی ایک ایسی خصوصیت دیکھی کہ ۔۔۔ نبیل گبول نے اہم بات کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ دو ماہ قبل تحریک انصاف میں آنیوالے کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا گیاہے ، ہو سکتاہے کہ ان کی کوئی خصوصیت جہانگیر ترین یا عمران خان نے دیکھی ہو جس کی بناءپر ان کا انتخا ب کیاگیا ۔
سماءنیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف میں 22برس پرانے لوگوں کو کچھ نہیں ملا لیکن جو دوماہ قبل آیاہے اس کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنادیا گیاہے ۔ ہوسکتا ہے عثمان بزدار میں کوئی خصوصیت جہانگیر ترین یا عمران خان نے دیکھی ہو جس کی وجہ سے ان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک دن میں وزیر اعظم کے بنی گالا سے وزیر اعظم ہاﺅس کے تین چکر ہیلی کاپٹر پر لگتے ہیں اور یہ بہت بڑا خرچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اس وقت جو خراب معاشی صورتحال ہے اس کو تحریک انصاف نہیں سنبھال سکی ۔ تحریک انصا ف نے جس قسم کے لوگوں کو عہدے دیئے ہیں , لگ رہاہے کہ یہ ایک کارٹون پروگرام چل رہاہے اور عنقریب ختم ہو جائے گا ۔