افریقی ملک برکینا فاسو میں بم پھٹنے سے 7 سیکیو رٹی اہلکار ہلاک

افریقی ملک برکینا فاسو میں بم پھٹنے سے 7 سیکیو رٹی اہلکار ہلاک
افریقی ملک برکینا فاسو میں بم پھٹنے سے 7 سیکیو رٹی اہلکار ہلاک

  

کواگاڈوگو(آن لائن) برکینا فاسو میں 7 سیکیو رٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں ملک کے مشرق میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔یہ فوجی پاما شہر کی طرف سفر میں تھے جہاں مسلح افراد نے ایک پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس ملک میں سکیورٹی فورسز نے جنگجو گروپوں کیخلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے بعد سے ایسے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ3 برسوں کے دوران اس ملک میں ہونے والے 80 حملوں کے نتیجے میں 130سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -