ناسا کا خلا باز دوران تربیت مستعفی 

ناسا کا خلا باز دوران تربیت مستعفی 
ناسا کا خلا باز دوران تربیت مستعفی 

  

واشنگٹن (صباح نیوز)خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے خلا باز نے دوران تربیت استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناسا کی خاتون ترجمان برانڈی ڈین کا کہنا ہے کہ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے خلا باز نے دوران تربیت استعفیٰ دے دیا ہے۔ گز شتہ کئی عشروں کے دوران ناسا کے کسی زیر تربیت خلا باز کے مستعفی ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ناسا ہر سال 18 ہزار امیدواروں میں سے خلا بازی کی تربیت کیلئے صرف 12 افراد کا انتخاب کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راب کولن 31 اگست کومستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا اور وہ 1968 کے بعد تربیت کے دوران مستعفی ہونے والے پہلے خلا باز ہوں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -