چین حقوقِ دانش کے تحفظ کے سخت اقدامات کرے گا:چینی وزیراعظم

چین حقوقِ دانش کے تحفظ کے سخت اقدامات کرے گا:چینی وزیراعظم
چین حقوقِ دانش کے تحفظ کے سخت اقدامات کرے گا:چینی وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (این این آئی)چینی وزیراعظم لی کیچیانگ نے کہا ہے کہ اْن کی حکومت حقوق دانش کے سخت قوانین کا نفاذ جلد کرنے والی ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت سزائیں سنائی جائیں گی۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقوق دانش کے تحفظ کی عالمی تنظیم (ڈبلیو آئی پی او) کے ڈائریکٹر جنرل فرانسس گَری سے ملاقات کے بعد کیا۔ لی کیچیناگ نے یہ بھی کہا کہ چینی حکومت ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی کی بھی اجازت نہیں دے گی۔ چینی وزیراعظم کا یہ بیان بیجنگ حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔