کراچی:14سالہ لڑکی کو اغواءکے بعد جنسی زیادتی کانشانہ بنا نے والے 4افراد گرفتار لڑکی بازیاب

کراچی:14سالہ لڑکی کو اغواءکے بعد جنسی زیادتی کانشانہ بنا نے والے 4افراد ...
کراچی:14سالہ لڑکی کو اغواءکے بعد جنسی زیادتی کانشانہ بنا نے والے 4افراد گرفتار لڑکی بازیاب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے 14سالہ لڑکی کو اغواءکے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے خاتون سمیت4افرادکو گرفتارکر لیا ہے، جبکہ لڑکی کو بازیاب کر لیا گیاہے۔

جیو نیوز کے مطابق ملزمان نے 14 سال کی نورین کواغواکے بعد ناظم آباد منتقل کیا تھا،مغوی بچی کوزیادتی کانشانہ بھی بنایاگیا،ملزمان نے مغوی لڑکی کوپنجاب میں فروخت کرنے کامنصوبہ بنایاتھا،سرجانی خداکی بستی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 14 سال کی مغوی لڑکی کوبازیاب کر تے ہوئے خاتون سمیت4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -