دریائے بیجنگ میں مال بردار جہاز ڈوب گیا،7افراد ہلاک 

دریائے بیجنگ میں مال بردار جہاز ڈوب گیا،7افراد ہلاک 
دریائے بیجنگ میں مال بردار جہاز ڈوب گیا،7افراد ہلاک 

  

گوانگ زو(آئی این پی)دریائے بیجنگ میں چین کا مال بردار جہاز ڈوبنے کے باعث7افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حادثہ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار جہاز یوئی ینگ ڈی8030اچانک الٹ کر ڈوب گیا جبکہ اس میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کی لاشیں نکال لی ہیں، تاہم جہاز کا ڈھانچہ نکالنے کیلئے کام جاری ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -