پنجاب یونیورسٹی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں بہتر مقام حاصل کریگی،پروفیسر نیاز

  پنجاب یونیورسٹی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں بہتر مقام حاصل کریگی،پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی جامعات کی رینکنگ کرنے والے ادارے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کی نئی آئندہ رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور نئے اہداف حاصل کئے جائیں گے وہ پنجاب یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کیو ایس یونیورسٹیز رینکنگ سے متعلقہ سوال جواب کی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کے ڈائریکٹر ایشون جیروم، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، پی یو رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز احمدنے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں سے یونیورسٹی نے بین الاقوامی رینکنگ میں 39 درجے بہتری حاصل کی ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات دنیا کے دو سو سے پانچ سو بہترین اداروں میں پہلی مرتبہ شمار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے نیچرل سائنس ریسرچ میں بھی پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے عالمی رینکنگ کی بہتر ی میں اہم کردار ادا کرنے پر پی یو رینکنگ کمیٹی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا ہے اور پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے میں اساتذہ کی ہر قسم کی مدد کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیو ایس رینکنگ ایشون جیروم نے کیو ایس رینکنگ پر بریفنگ دی اور سوالات کے مفصل جواب دئیے۔