سرکاری ملازمین کو عدالتی احکامات کے مطابق پینشن دی جائے،روبینہ جمیل
لاہور(پ ر) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی صدر روبینہ جمیل،جنرل سیکرٹری خورشید احمدنے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو عدالتی احکامات کے مطابق 70فیصد تنخواہ کے حساب سے پینشن کا حق دیا جائے،بوڑھے ملازمین پینشن کی مقرر کردہ سہولت حاصل کئے بغیر انتقال کر جاتے ہیں اس لئے وفاقی مشیر خزانہ فوری اس حساس معاملے پر نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہاہم وزیراعظم سے پْرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کارکنوں کے لئے ضمانت شدہ بنیادی حقوق اور حکومت پاکستان کی توثیق شدہ کنونشن نمبر87،98 کے مطابق نادرا، اوپن ریلوے، بینکس، سول ایویشن کے ملازمین کی ٹریڈیونین سازی پر عائد کردہ پابندیاں جلد ختم کرائیں نیز سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں بمعہ میڈیا کے دیرینہ کنٹریکٹ ملازمین کو جلد ریگولر کیاجائے