ریڑھی لگانے والے کے بیٹے کی امتحان میں پہلی پوزیشن‘ والدین خوشی سے نہال
بہاول پور(بیورورپورٹ) چشتیاں کے گول گپے، فروٹ چارٹ اور دہی بھلے کی ریڑھی لگانے والے کے بیٹے نے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، غریب والدین بیٹے کی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
کامیابی دیکھ کر خوشی سے نہال،بہاول پور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر انتظام ہونے والے بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر نئیر اقبال اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے، یونیورسٹی کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پچاس ہزار، دوسری کو تیس جبکہ تیسری کو بیس ہزار روپے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر وائس چانسلر کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے دس طلباء و طالبات کو یونیورسٹی میں ایم اے، ایم ایس سی اور ایم کام میں داخلوں کے لیے فل سکالر شپ کا بھی اعلان کیا، بی ایس سی کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عثمان لیاقت کا تعلق ضلع بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں سے ہے اور والد لیاقت علی گول گپے، فروٹ چارٹ اور دہی بھلے کی ریڑھی لگاتے ہیں، عثمان کی والدہ اور والد دونوں بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں۔
نہال