پنجاب بھر میں زکوۃ و عشر کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کا عہدہ ختم‘ ذرائع

      پنجاب بھر میں زکوۃ و عشر کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کا عہدہ ختم‘ ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمد پناہ(نمائندہ خصوصی)ضلع رحیم یارخان کی 830 زکواۃ و عشر کمیٹیوں سمیت پنجاب بھر کی دیہی یونین کونسلز اور شہری وارڈوں میں مقامی زکواۃ و عشر کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کا عہدہ ختم کر دیا گیا 25 جون 2019 کو زکوۃکمیٹیاں ختم کر کے تین ماہ کیلئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی عمل میں (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

لائی گئی تھی جن کی مدت گزشتہ روز ختم ہوگئی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق اب ضلعی چیئرمین سمیت تمام مقامی زکواۃ و عشر کمیٹیوں کے نئے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا اس سلسلے میں جلد ہی صوبائی زکواۃ کونسل پنجاب کا لاہور میں اجلاس ہو گا جس میں انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا اور ضلعی وارڈ اور یونین کونسل سطح پر?عالم دین، ہیڈ ماسٹر اور عوامی نمائندوں پر مشتمل تین تین رکنی کمیٹیاں تشکیل دے کر مقامی مساجد میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا۔
عہدہ