آئندہ نسلوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری‘ نوابزادہ افتخار خان
مظفرگڑھ‘چوک مہر پور (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)اپنی آنے والی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے آج زیادہ سے زیادہ شجر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
کاری کرنا وقت کی ضرورت ہے ' آئندہ نسلوں کو صاف ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ بات رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ و سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے پیپلزپارٹی کے راہنماؤں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پیپلزپارٹی مظفرگڑھ ملک نعیم رزاق جھانب 'ملک عبدالرزاق جھانب 'مہرشاکرحسین سیال ' شیخ طارق قریشی و دیگر ساتھ مل کر شجرکاری کرتے ہوئے پودا لگایا انہوں نے کہاکہ شجرکاری میں عوام بالخصوص نوجوان نسل ضرور حصہ لیں ' درختوں اور پودوں کی حفاظت اور ان کی نگہداشت کا شعور بیدار بھی کریں گے تاکہ لگائے گئے پودے ایک تن آور درخت بنے اور مطلوبہ مقاصد و ثمرات حاصل ہو سکیں۔
ماحول