سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 470.95 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.65 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 437.48 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بھجوایا تھا۔جون 2019  میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 333.99 ملین ڈالر رہاتھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ، ہنڈی اورحوالہ کے خلاف موثر اقدامات اورقانونی ذرائع سے ترسیلات زر بجھوانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کے نتیجے میں سمندر پارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں سال 2017-18 کے مقابلے میں 9.68 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں بھی ترسیلات زرکی صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

مزید :

کامرس -