میٹرو پاکستان ہیڈ آفس،سٹورز میں سولرز پارز کی تنصیب

  میٹرو پاکستان ہیڈ آفس،سٹورز میں سولرز پارز کی تنصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)میٹرو پاکستان کے ٹھوکر نیاز بیگ،لاہور میں واقع ہیڈ آفس و ریٹیل اسٹور میں سولر پاور نصب کرنے کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک مہمان خصوصی تھے۔اس تقریب میں میٹرو پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ،اسٹاف اور معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔میٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewicz,نے خطبہ استقبالیہ میں میٹرو پاکستان کی ”کلین اینڈ گرین پاکستان“مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں میٹرو کے اسٹورز پر شمسی توانائی کے پلانٹس کی تنصیب کیلئے شمس پاور سے شراکت داری کی ہے۔شراکت داری کے اس معاہدے کے تحت شمس پاور کی جانب سے5میگاواٹ پاور کے سولر پاور سسٹم کی تنصیب کی جائیگی جس کے نتیجے میں میٹرو پاکستان کو سالانہ 2,639ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت ہوگی۔اس سلسلے میں ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں میٹرو پاکستا ن کے ہیڈ آفس میں 396کلو واٹ پاور سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا افتتاح کیا گیا جو کہ سالانہ 5لاکھ یونٹس گرین انرجی فراہم کرے گا اور 2لاکھ96ہزار کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بچت کو ممکن بنائے گا۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے عزم سے کلین اور گرین انرجی کے حصو ل کیلئے میٹرو پاکستان کی کاوشیں ظاہر ہوتی ہیں۔استحکامت میٹرو گروپ کی کاروباری اقدار کا اہم حصہ ہے کیونکہ میٹرو پاکستان کا یقین ہے کہ اس کی معاشی ترقی پائیدار اقدامات کی ہی بدولت ہے۔سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارے کے ناطے میٹرو پاکستان ماحولیات کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
اور مستحکم ترقیاتی مقاصد،خاص طور پر SDG 7وغیرہ کے حصول کیلئے سستی اور گرین انرجی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔یہ تیسرا میٹرو اسٹور ہے کہ جہاں سولر پاور پلانٹ نصب کیا گیا ہے جبکہ رواں برس کے دوران مزید تین اسٹورز میں سولر پاور سسٹم نصب کئے جانے کے امکانات ہیں۔ 

مزید :

کامرس -