ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی ننکانہ میں ساتویں برانچ کا افتتاح
لاہور(پ ر)ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی چھٹی برانچ کی کامیابی کے بعد ننکانہ صاحب میں ساتو یں برانچ کا شاندار افتتاح کر دیا گیاہے۔مہمانِ خصوصی سی ای او نوید امین نے ربن کاٹ کر ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کی نئی برانچ کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ لوگوں کی ضروریات کے مطابق مائیکروفنانسنگ کی ایک اور شاخ کے ساتھ اب آپ کے علاقے ننکانہ صاحب میں چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے انتہائی آسان شرائط اور اقساط پر مبنی قرض کی سہولیات کے ساتھ حاضر ہیں جن میں لائیو اسٹاک قرضہ، سنہری قرضہ، کاروباری قرضہ، زرعی قرضہ،انفرادی قرضہ،قرضہ برائے چھو ٹی سواری جیسے قرضہ جات شامل ہیں۔ جس میں گھر گھر لوگوں کو قرضہ دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، غریب افراد اور خواتین کاروبار کیلئے قرضے کی سہولت حا صل کر سکتے ہیں۔ لوگوں کی خدمت کیلئے ننکانہ صاحب کے علاوہ مختلف شہروں میں اس سال کے آخر تک دیگر برانچز کاآغازبھی کیا جائے گا تاکہ دیہات اور نچلی سطح پر رہنے والی عوام کی بھی مالی معاونت کی جا سکے اور وہ اپنا کاروبار بڑھا سکیں۔ ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک ترقیاتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے،غربت کو کم کرنے کے لیے،موجودہ کاروبار میں اضا فہ یا ان کی سر گرمیوں کو بڑھانے میں مدد، کم آمدنی والے لوگوں کو بااختیار بنانے میں مدد اور نئے کاروبار کی ترقی میں حوصلہ افزائی کرتاہے۔
ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک