چارسدہ،پولیس کے ہاتھوں بھائی کا قاتل اور موٹر سائیکل چور گرفتار

  چارسدہ،پولیس کے ہاتھوں بھائی کا قاتل اور موٹر سائیکل چور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ پولیس کی کاروائی۔ سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بٹگرام ظاہر شاہ خان نے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا ہے پذیر گل ولد محمد گل سکنہ بٹگرام نے پولیس کو رپورٹ درج کر تے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے یاسر نے زبانی تکرار پر اپنے بھائی محسن کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس پر انہوں نے کاروائی کر تے ہوئے نامز د ملزم یاسر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ دوسری کاروائی میں ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں اقبال ولد سیف الرحمان سکنہ سرڈھیری نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے چارسدہ ہسپتال میں اپنی موٹر سائیکل پارک کر دی جب واپس آیا تو ان کا موٹر سائیکل غائب تھا جس پر کاروائی کر تے ہوئے موٹر سائیکل چور لطیف خان ولد جعفر خان سکنہ خیشگی نوشہر ہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت مزید تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی جن کو ملزم نے صرف 3500ہزار روپے کے عوض فروخت کی تھی۔