عوام کو صحت کی سہولتوں میں کو تاہی برداشت نہیں، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

عوام کو صحت کی سہولتوں میں کو تاہی برداشت نہیں، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی (نما ئندہ پاکستان)وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبہ کی عوام کو اعلی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم ایس صاحبان صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنائیں، جس ہسپتال کے پاس فنڈز نہ ہو فنڈز کی فراہمی تک اپنے پیسوں سے ادویات فراہم کریں، کسی قسم کی مشکلات کی صورت میں میرے پاس آئے میں اپنی جیب سے پیسے دوں گا مگر عوام کو ادویات کی فراہمی نہ روکی جائے ان خیالات کا اظہار وزیرصحت نے اپنے دفتر میں منعقد کیے گئے صوبے کے تمام ایم ایس صاحبان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کی جبکے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ڈاکٹر سمیرا شمس اور ڈاکٹر آسی? اسد نے خصوصی شرکت کی اور دیگر شرکامیں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد عمران کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے وزیر صحت نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ تمام لوکل ایم پی اے اور ایم این اے صاحبان کو ایک چیک لسٹ دوں گا تاکہ وہ ہر وقت ہسپتال کا دورہ کر سکے اور انتظامات کا جائزہ لے سکے، صوبے کی تمام ہسپتالوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت خیبر پختونخوا نے تمام ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کی خصوصی ہدایات جاری کی۔ وزیر صحت نے ہسپتالوں میں صفائی اور شجرکاری پر خصوصی زور دیا اور تمام ایم ایس صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کی کے صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔ وزیر صحت نے اس موقع پر مزید کہا کہ وہ صوبہ کی تمام ہسپتالوں کا خصوصی دورہ کرینگے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔