پبی،محرم الحرام آمد،اہل تشیع اور تاجر برادری کا مشترکہ اجلاس

    پبی،محرم الحرام آمد،اہل تشیع اور تاجر برادری کا مشترکہ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے اہل سنت و اہل تشیع عمائدین, تاجر برادری اور علاقائی مشیران کے ساتھ میٹنگ کی ڈپٹی کمشنر ہ شاہد علی خان نے بتایا کہ ماضی میں نوشہرہ میں محرم الحرم کے پر امن انعقاد میں مشران نے نمایاں کردار ادا کیا ہیں اس سال بھی وہی تعاون درکار ہے. انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی طرف سے ایک جامع سیکورٹی پلان کے ساتھ ساتھ تمام محکمے کو محرم الحرام کے دوران تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سٹاف 24 گھنٹے حاضر ہوگیاہل سنت اہل تشیع مشران اور تاجر برادری کے نمائندوں نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی.