ڈرامہ سیریل ”مون سون“ سے اپنے کریئرکاآغاز کیا،زیب چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ زیب چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پہلے میں نے کمرشل کیا پھر شوٹ مل گیا اور اسی ہفتے کے دوران مجھے ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوگئی۔ زیب چوہدری نے کہاکہ میں نے نے پروڈیوسر یاسین ملک کی ڈرامہ سیریل ”مون سون“سے اپنے کریئرکاآغاز کیا اوراس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر تاجدار عادل تھے جو انتہائی باصلاحیت پروڈیوسر تھے،مجھے متعارف کروانے کا کریڈٹ بھی ان کو ہی جاتا ہے۔ زیب چوہدری نے کہاکہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا تو ایک ہی ہفتے کے دوران مجھے ایک کمرشل اور ایک فوٹ شوٹ کے ساتھ ڈرامہ سیریل کی پیشکش بھی ہوئی اس کے بعد یہ سفر مسلسل جاری ہے
۔انہوں نے کہاکہ بطور پروڈیوسر میں ڈرامہ سیریل پروڈیوس کرچکی ہوں اور میری ڈرامہ سیریل آن ایئر ہے۔انہوں نے کہاکہ میں دوسرے پروڈیوسروں کی طرح کسی کے معاوضے نہیں روکتی بلکہ تمام فنکاروں کو بروقت ان کے معاوضے ادا کردیتی ہوں کیونکہ مجھے احساس ہے کہ فنکاروں کو کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کو تنگی نہیں ہونی چاہیے۔زیب چوہدری نے کہاکہ میں نے ملک کے بڑے نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کی ہے خاص طور پر عابد علی، فردوس جمال، رشید ناز، قوی خان مسعود اختر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جن کو اس انڈسٹری میں تقریبا چالیس سے پچاس سال کا عرصہ گزر گیا ہے اور ایسے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میرے لئے کسی اعزاز میں کم نہیں اور یہ فنکاروں صحیح معنوں میں ہماری انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔