جسٹس فائر عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر 

  جسٹس فائر عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردہ حکومتی ریفرنس کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ آئینی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس قانونی نگاہ سے بدنیتی پر مبنی ہے۔ درخواست میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا حکومتی اداروں کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز ہے۔ درخواست میں سوال اٹھایا گیایہ کہ کیا حکومتی اداروں کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز یا ان کے خاندان کے خلاف معلومات اکٹھی کی جاسکتی ہیں۔ کیا ایسیٹس  ریکوری یونٹ کا چیئرمین خفیہ حاصل کی گئی معلومات دوسرے اداروں کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔ اگر خاندان کا کوئی فرد جائیداد ظاہر نہ کرے تو کیا خاندان کے دوسرے افراد کی جائیداد بھی بے نامی دار  شمار ہوگی۔ فیض آباد دھرنا کیس میں حساس اداروں کو حلف کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا کہا گیا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی او ران کے حمایتیوں کی طرف سے ججز او ران کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ معاملہ پر دائر نظرثانی درخواستوں میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی جو بعد میں واپس لی گئی۔ نظر ثانی درخواستوں سے حکومت کی قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ صدارتی ریفرنس عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ آئینی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کونسل میں زیر سماعت کارروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کونسل کو مزید کارروائی سے روکے۔ معزز ججز کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ (عابد شاہ/توصیف احمد عباسی)
جسٹس فائز عیسیٰ

مزید :

صفحہ آخر -