اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آذربائیجان کے سفیر علی علیذادہ سے ملاقات کی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آذربائیجان کے سفیر نے کشمیر کے معاملے میں پاکستانی مو قف کی حمایت کی-وزیر داخلہ نے کشمیر کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے پر زور دیا- وزیر داخلہ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا مثبت اور پر امن حل نکالا جائے- سفیر علی علیذادہ نے وزیر داخلہ کو آذربائیجان آنے کی دعوت دی-اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور ہم یہاں اچھا وقت گزار رہے ہیں - وزیر داخلہ نے ملاقات کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کشمیر کے لوگوں کے حق میں آواز اٹھا نے کے لئے کہا-
وزیر داخلہ