تربیتی کورس مکمل کرنے والے وکلا ء کی جسٹس جواد حسن سے ملاقات
لاہور(نامہ نگار خصوصی)تربیتی کورس مکمل کرنے والے نوجوان وکلا ء کی لاہور ہائیکوٹ کے جسٹس جواد حسن سے ملاقات،جسٹس جواد نے وکلا ء کونیشنل اور انٹر نیشنل لا ء سے متعلق بھی آگاہ کیا،تربیتی کورس مکمل کرنے والے ینگ وکلا ء نے معروف قانون دان ظفر کلانوری کے ہمرا ہ جسٹس جواد حسن کی عدالت کا دورہ کیا اور عدالت میں عدالتی کارروائی کو بھی دیکھا،جسٹس جواد حسن نے ینگ وکلا ء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور تربیتی کورس مکمل کرنے والے وکلا ء کو عدالتی کاروائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور مستقبل میں بہتر وکالت کرنے کے حوالے سے لیکچر بھی دیا،ینگ وکلا نے روسٹرم پر آ کر جسٹس جوادحسن سے وکالت سے متعلق سوالات بھی کئے،اس موقع پر معروف قانون دان ظفر کلانوری کا کہنا تھا کہ تربیتی کورس مکمل کرنے والے وکلا ء کو عدالتی کارروائی دکھانے کا مقصد یہ تھا کہ ان کوپتہ چلے کہ کارروائی کیسے ہوتی ہے۔
ملاقات