منشاء بم اور اس کے بیٹوں کے ایل ڈی ایل اے دفاتر میں داخلہ پر بندش کیخلاف کیس عبوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد

منشاء بم اور اس کے بیٹوں کے ایل ڈی ایل اے دفاتر میں داخلہ پر بندش کیخلاف کیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے منشاء بم اور اس کے بیٹوں کے ایل ڈی ایل اے دفاتر میں داخلہ پرمبینہ بندش کے خلاف کیس میں فوری طور پر عبوری حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مستردکردی۔عدالت نے متعلقہ افسروں کو کیس میں فریق بنانے کی اجازت دیتے ہوئے مزیدسماعت ملتوی کردی۔منشاء بم کے وکیل نے کہا کہ ہمارے خلاف پلاٹوں پر قبضوں کے بے بنیاد مقدمات درج کرائے گئے، انسداد دہشت گردی کو رٹ نے دہشت گردی دفعات ختم کرکے کیسز ضلعی عدالت کو بھجوادئیے،بے گناہی ثابت ہونے پر ضلعی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،ایل ڈی اے میں اراضی پلاٹوں کی نشاندہی کروانے کے لئے درخواست دیں،ایل ڈی اے ہماری اراضی کاکمپیوٹر ریکارڈ بلاک کررکھا ہے،ایل ڈی اے نے پلاٹوں کی نشاندہی کرنے کی بجائے دفتر میں داخلہ بند کر دیاہے،استدعا ہے کہ ایل ڈی اے کے دفاتر میں داخلہ بند کرنے کے اقدام کو کالعدم کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ متعلقہ افسروں کو درخواست میں فریق نہیں بنایاگیا،جس پر درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں ترمیم کی اجازت طلب کی،عدالت نے یہ اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
منشا بم

مزید :

صفحہ آخر -