مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت شیریں مزاری کا 18ملکوں کو خط 

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت شیریں مزاری کا 18ملکوں کو خط 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے خصوصی طریق کار کے اختیارات کے حامل 18 ملکو ں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں ایک تفصیلی خط لکھا ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق انہو ں نے خط میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔و ز یر انسانی حقوق نے لکھا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں حق خودارادیت دینے سے انکار جنگی ہتھیار کے طور پر صنفی بنیاد پر تشدد، مواصلاتی نظام کی بندش، کرفیو کا نفاذ، بلاوجہ گرفتاریاں، بچوں کیساتھ نارواسلوک اور مذہبی بنیاد پر مقدمے بازی شامل ہیں۔
شیریں مزاری خط

مزید :

صفحہ اول -