مذاکرات بارے سوچنے والے بیوقوف، اکتوبر، نومبر میں پاک بھارت جنگ ہو سکتی ہے: شیخ رشید
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں پاکستان بھارت کی جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، کشمیر کی آخری جدوجہد کا وقت آگیا، اب جنگ ہوئی تو آخری ہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل نہیں کر رہے، سلامتی کونسل مسئلہ حل کرنا چاہتی تو رائے شماری ہوچکی ہوتی، کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر کھڑا ہونا ہے، 10 محرم کے بعد دوبارہ کشمیر جاؤں گا، فاشسٹ مودی کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا قائداعظم نے مسلم دشمن سوچ کا پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا، خونخوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آرہی ہے، جو سوچتے ہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہے وہ بیو قوف ہیں، خوش قسمتی ہے ہمارے ساتھ چین جیسا دوست کھڑا ہے، 27 سمتبر کو عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر اہمیت رکھتی ہے، کیا عالم اسلام کی زبانیں بند ہوچکی ہیں؟۔
شیخ رشید