رانا ثنا ء اللہ کیخلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پرواٹس ایپ کے ذریعے جج تبدیل کر دیا: مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں چیف جسٹس پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ حکومت کی جانب سے عدالت پر حملے کا نوٹس لیں، فوری طور پر حکومت کے غیر جمہوری قدم کو کالعدم کریں گے، ورنہ عوام کا نظام عدل سے اعتماد اٹھ جائے گا، استغاثہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے تو فیصلہ ہونے سے قبل جج کو ہی تبدیل کر لیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مریم اورنگ زیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مریم اورنگ زیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کے خلاف کیس سننے والے تمام ججوں کو ایک ہی جنش قلم کے ذریعے وزارت قانون نے تبدیل کر دیا، وزارت قانون نے عدالتی نظام پر حملہ کیا ہے، رانا ثناء اللہ کیخلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر واٹس ایپ کے ذریعے جج کوتبدیل کر دیا، حکومت نے ججو ں کا تبادلہ کر کے انتمام کیسوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے جو مسلم لیگ (ن) کے خلاف چل رہے ہیں، نظام عدل پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں،ملک واٹس ایپ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے،حکومت نظام عدل کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان پاکستان کے ہٹلر بننے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو ہٹلر نہیں بننے دیں گے،رانا ثناء اللہ کو حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے اور ان کے خلاف بھو نڈا کیس بنایا ہے، قوم سمجھتی ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، لوگ ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں، بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو معاشی دیوالیہ کرنے کیلئے مسلط کی گئی ہے، حکومت عدالتی نظام کو حکومتی محکمہ سمجھ کر چلا رہی ہے، حکومت نظام عدل کے ساتھ مذاق کر رہی ہے،جب کوئی ثبوت نہ ہوں تو ججوں کو تبدیل کر دیا جاتا ہے، کبھی جج کو ویڈیو دیکھا کر اور بلیک میل کرکے نواز شریف کے خلاف فیصلہ لیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کے سربراہ نے صدر اور وزیراعظم کے خلاف مواخذہ کا فیصلہ دیا ہے کہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، غیر ملکی فنڈنگ کیس میں صدر اور وزیراعظم ملزم ہیں، دونوں میں مطلوب ہیں، منی لانڈرنگ کیس میں ملزم الیکشن کمیشن کے ممبران تقرر کرتے ہیں، یہ ملک میں آئینی بحران ہے،خیر کی توقع اس دن ختم ہو گئی تھی جس دن ووٹ چور حکومت مسلط کی گئی، مو جو دہ حکومت فاشسٹ ہے، جلد خبر آ سکتی ہے کہ ایک اور گرفتاری ہو گئی ہے، لیکن گرفتاریوں سے ہم نہیں ڈرتے، آج کے واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ سارا نظام حکومت کی منشاء کے تحت چل رہا ہے، یہ قانون کی حکمرانی پرعملدرآمد پر یقین رکھنے والوں کیلئے افسوسناک ہے۔ آج رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، وکلاء نے دلائل دیئے ہیں کہ استغاثہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، وہ کیس پر فیصلہ دینے کے قریب تھے کہ ان کو و اٹس ایپ کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ آپ کیس نہیں سن سکتے اوران کا تبادلہ کر دیا گیا، کیا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے کیسوں میں شفاف ٹرائل ممکن نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن