شازیہ مری جعلی ڈگری کیس، جسٹس آغا فیصل نے سماعت سے انکار کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے شازیہ مری جعلی ڈگری کیس کی سماعت سے انکار کردیا، دوسرے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی ،سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس آغافیصل نے کیس کی سماعت سے انکار کردیا،دوسرے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیاگیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جسٹس آغافیصل کراچی یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں،اس لئے جسٹس آغا فیصل کیس کی سماعت نہیں کر سکتے ۔