وزیراعظم نے عامر لیاقت کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا،کارروائی کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیااور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عامرلیاقت کیخلاف کارروائی کاامکان ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت نے فردوس عاشق پر سرکاری ٹی وی میںبے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا تھا،معاون خصوصی پر سرکاری ٹی وی میںبے ضابطہ تقرریوں اور بھاری تنخواہوں کا بھی الزام عائد کیا گیا ،عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں بھی فردوس عاشق اعوان پر تنقید کی تھی،نعیم الحق معاملے کا جائزہ لے کروزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دیں گے۔