وہاڑی،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف کوٹ سادات کے مکینوں کا احتجاج،مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال،انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

وہاڑی،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف کوٹ سادات کے مکینوں کا ...
وہاڑی،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف کوٹ سادات کے مکینوں کا احتجاج،مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال،انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وہاڑی کے نواحی علاقے کوٹ سادات میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، علاقہ مکینوں نے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہناتھا کہ پولیس کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کارروائی نہیں ہوتی،انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے کوٹ سادات کے مکینوں کی جانب سے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاج کیا گیا،اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی اور انتظامیہ کےخلاف نعرے بازی کی،ذوالفقار علی ظفر کی قیادت میں افتخار شاہ، رئیس احمد، اسرار احمد، عبدالماجد، سیف الرحمان، نصیر شاہ، نوید حسن، عمران خلجی، شوکت حسین سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوتی، مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ڈکیتی وارداتوں کا ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بیوپاری سلیم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور زیورات لے اڑے جبکہ چند روز قبل بھی منڈی جانے والے دکانداروں کو ناکہ لگا کر لوٹا گیا تھا۔