کیا تم میرے بچوں کے باپ بنو گے؟ پاکستانی اداکارہ نے کیوی کرکٹر جمی نیشم کو پرپوز کردیا، آگے سے جواب کیا آیا؟
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتو ڈراموں کی اداکارہ سحر شنواری اس وقت عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بن گئیں جب انہوں نے کیوی کرکٹر جمی نیشم کو پرپوز کیا اور آگے سے انتہائی مزاحیہ جواب ملا۔
کیوی کرکٹر جمی نیشم نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ایئر پورٹ پر خود کے ساتھ پیش آنے والے انتہائی ناخوشگوار تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ہمیشہ کیلئے جہنم میں رہنے کے عذاب کے بارے میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے، اس پر لاس اینجلس ایئر پورٹ شکریہ کا مستحق ہے جس کے ذریعے میں نے چند ایک بار سفر کیا ہے۔‘
جمی نیشم کے اس ٹویٹ کے جواب میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ سحر شنواری نے انہیں ہلکے پھلکے انداز میں شادی کیلئے پرپوز کردیا۔ انہوں نے لکھا ’ جمی ، کیا تم مستقبل میں پیدا ہونے والے میرے بچوں کے باپ بننا پسند کرو گے؟‘
اداکارہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں جمی نیشم نے انتہائی مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا ’ مجھے انتہائی شدت کے ساتھ محسوس ہورہا ہے کہ آپ کے پرپوزل میں ایموجیز غیر ضروری تھے۔‘
خیال رہے کہ سحر شنواری نے اپنے پرپوزل میں ایسے ایموجیز استعمال کیے تھے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ انہوں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی ہے۔
پاکستانی اداکارہ کی جانب سے کیوی سٹار کو پرپوز کیے جانے کے بعد کرکٹ سے وابستہ عالمی ویب سائٹس سمیت انڈین میڈیا نے اس خبر کو بھرپور کوریج دی تاہم ایک پاکستانی ویب سائٹ نے اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیا تو اداکارہ اس پر برس پڑیں۔
سحر شنواری نے ایک ٹویٹ میں کہا ’مجھے غیر معروف اداکارہ کہنے والے ان نام نہاد صحافی کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں پشتو چینل کے لئے کام کرتی اور پشتو چینل کے پی کے علاوہ کہیں اور نہیں دیکھا جاسکتا اگر مجھے سستی شہرت چاہئے ہوتی تو کاسٹنگ کاو¿چ کی کئی پیشکشیں نا ٹھکرائی ہوتیں بلکہ اس وقت پی ٹی وی پر کام کر رہی ہوتی۔‘