ڈی جی آئی ایس پی آر کا ایک اور شاندار کارنامہ، بھارت کے دانت کھٹے کردیے، بین الاقوامی میڈیا کو لے کر ایل او سی پہنچ گئے، صحافیوں نے کیا کچھ دیکھا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر کا ایک اور شاندار کارنامہ، بھارت کے دانت کھٹے کردیے، بین ...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا ایک اور شاندار کارنامہ، بھارت کے دانت کھٹے کردیے، بین الاقوامی میڈیا کو لے کر ایل او سی پہنچ گئے، صحافیوں نے کیا کچھ دیکھا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جھوٹ کے ڈھول کا پول کھولنے کیلئے بین الاقوامی صحافیوں کو ایل او سی کا دورہ کرادیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ غیر ملکی میڈیا کے پاکستان میں موجود نمائندگان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے صحافیوں کو بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو آزاد کشمیر میں ایل او سی پر رہنے والے لوگوں سے آزاد ماحول میں گفتگو کی اجازت بھی دی جبکہ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل کرفیو کے ذریعے بھارت اپنے مظالم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بھی ایل او سی کے دورے پر لے گئے تھے ۔ عامر خان نے اس دورے کے بعد ایک ویڈیو میں بتایا تھا ’Tea is Fantastic‘۔
اس سے قبل 26 فروری کو بھارت نے پاکستانی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے یہ پراپیگنڈا کرنا شروع کیا کہ انڈین ایئر فورس نے پاکستان میں دہشتگردوں کا تربیتی کیمپ تباہ کردیا ہے تو فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب 27 فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے گرا کر دے دیا تھا جبکہ بھارتی پراپیگنڈے کا جواب ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھرپور طریقے سے نہ صرف سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا کو بریفنگز کے ذریعے دیا تھا بلکہ اس موقع پر بھی انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو انڈیا کی کلیم کردہ جگہ کا دورہ کراکے بھارتی میڈیا کے منہ بند کردیے تھے۔