وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبائی کابینہ میں اکھا ڑ پچھاڑ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میاں اسلم اقبال سے اطلاعات کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، بلدیات اور جنگلات کا نیا وزیر لگانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں پر گرین سگنل دے دیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر کا بتانا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین شکایت سیل میں اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔