نکسل باغیوں کا کشمیریوں کی حمایت کا اعلان، آر ایس ایس کی اہم ترین شخصیت کو قتل کردیا
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کشمیریوں کی طرح اپنی آزادی کیلئے برسرِ پیکار نکسل باغیوں نے کشمیریوں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے باغیوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بھارت سے جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نکسل باغیوں کی جانب سے بی جے پی کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اقدام کو بھی بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کیا ہے۔
ایک انڈین ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق نکسل باغیوں نے آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے سابق سرپنچ دادو سنگھ پروتیا کو قتل کردیا ہے۔ سابق سرپنچ کو اس کے گھر کے باہر ضلع کنکر کے گاﺅں کونڈے میں گھر کے باہر قتل کیا گیا ہے۔