سندھ میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

سندھ میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
سندھ میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں آرمی موبائل ہسپتال قائم کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، شدید بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں میں 32 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقوں سرجانی، سعدی ٹاون اور قیوم آباد میں 3 آرمی موبائل اسپتال قائم کیے گئے ہیں، سرجانی ٹاون میں 50 بستروں کا ہسپتال قائم کیا گیا، مختلف علاقوں میں متاثرین کے لیے 56 امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے، جن میں لیاری، گارڈن، کلفٹن، کیماڑی، صدر، گلبرگ، کچی آبادی، لیاقت آباد، ملیر، کورنگی، ضلع شرقی کے علاقے شامل ہیں۔